کیا ہو اگر دو اجنبی ایک دوسرے سے ملیں… مگر صرف خوابوں میں؟
اور پھر حقیقت میں اُن کی زندگیاں ایسے جُڑ جائیں جیسے یہ سب پہلے سے ہی طے تھا؟
یہ کہانی ہے ارحم عثمان دُرّانی اور زوہیر علی راجپوت کی۔
دو مختلف دنیاؤں سے تعلق رکھنے والے دو کردار
جنہیں قدرت ایک ایسے رشتے میں باندھ دیتی ہے جو دوستی سے بڑھ کر تھا۔
ایک ایسا ساتھ، جو آزمائشوں میں بھی ٹوٹتا نہیں۔
مگر ہر کہانی صرف خوبصورت لمحوں پر ختم نہیں ہوتی۔
کچھ راز ایسے بھی ہوتے ہیں جو سالوں سے منظرِ عام پر آنے کا انتظار کرتے ہیں,
اور جب وہ سامنے آتے ہیں تو صرف سچ نہیں لاتے،
بلکہ رشتوں، حقیقیت اور پہچان کو بھی چیلنج کر دیتے ہیں۔
یہ ناول صرف دوستی کی کہانی نہیں،
بلکہ یہ ایک سفر ہے
خود کو پہچاننے کا،
اللہ کے قریب ہونے کا،
اور اس حقیقت کو سمجھنے کا کہ:
ہر وہ چیز جو نظر آتی ہے، ضروری نہیں کہ وہی سچ ہو۔
اگر آپ ایک ایسی کہانی کی تلاش میں ہیں
جس میں دوستی، راز، جذبات اور ایک گہرا پیغام ہو,
تو “ہمراہِ خواب” آپ کے لیے ہی ہے۔





Reviews
There are no reviews yet.